شراب محبت Poem by Bano Ali

شراب محبت

Rating: 4.8

کوی بات تو تھی دیوانے میں یوںہی تو نہیں مدہوش ہوئی
اور ہوش ابھی تک آیا نہیں کیوں ایسی میں بےہوش ہوئی
میں ایک لچکتی ڈالی تھی میرے پاس تو بس ہریالی تھی
آیا وہ بسنتی پون کی طرح رنگین ہوئ گلپوش ہوئ
دور رہا چکھنا اسکو میں نے سوںگھی نہیں تھی شراب کبھی
اب جام پہ جام چڑھاتی ہوں اس درجہ میں مےنوش ہوئ
جب تک نہ لٹایا تھا خود کو ایک بوجھ سا رہتا تھا دل پر
اب کتنی ھلکی پھلکی ہوں وہ آیا تو کم کوش ہوئ
نہ سوچتی تھی نہ تولتی تھی میں پہلے کتنٓا بولتی تھی
اب بند کر لیں آںکھیں اپنی اسے پایا تو سرگوش ہوئ

Monday, June 5, 2017
Topic(s) of this poem: love
COMMENTS OF THE POEM
M Asim Nehal 25 January 2019

Awesome Ghazal......Dil bagh bagh ho gaya.10+

0 0 Reply
Jazib Kamalvi 14 August 2017

A nice poetic imagination, Bano. You may like to read my poem, Love and Lust. Thanks

0 0 Reply
Akhtar Jawad 06 June 2017

beautiful ghazal..................................................................

0 0 Reply
READ THIS POEM IN OTHER LANGUAGES
Close
Error Success