جوں جوں بات پرانی ہوتی جاتی ہے
تیری یاد بھی رنگ پکڑتی جاتی ہے
پہروں سوچوں، پہروں ہی خوش رہتا ہوں
نہ سوچوں تو جان لبوں پہ آتی ہے
تجھ سے بچھڑے عشرے بیت گئے لیکن
یاد تمہاری لہجے کو مہکاتی ہے
شام سہانی، گہرے بادل، تم اور میں
کیسی خواہش ہے، دل کو تڑپاتی ہے
طیب تیرے من کی آگ عجب سی ہے
بجھتے بجھتے اور بھڑکتی جاتی ہے
This poem has not been translated into any other language yet.
I would like to translate this poem