کیا محبوب، محبت، جانی
لفظوں کے بدلے ہیں معانی
بات محبت کی مت کیجو
یہ جذبہ پُرکھوں کی نشانی
جان امانت تھی بس تیری
لے ڈوبی اِس کو یہ گِرانی
تیرا میرا رشتہ جیسے
ہو بہتی ندّی کی روانی
اُس کی زلفوں کے سائے میں
ہر موسم کی دھوپ سہانی
دیکھا دیکھی ہم نے گنوا دی
پیار کے پیچھے بھری جوانی
چاند پِھرے اتراتا ہر سُو
مانگ کے اس سے نور افشانی
میں نے سمجھایا تھا بادل
مت سنیو! عمران کہانی
June,8,2017
This poem has not been translated into any other language yet.
I would like to translate this poem