غزل اردو عشق Poem by Colonel Muhamad Khalid Khan

غزل اردو عشق

غزل
عشق ہارا نہیں ہرایا گیا
زہر پانی میں ہے ملایا گیا
میں تجھے دیکھ دیکھ جیتا ہوں
مجھ کو ہر دور میں جلایا گیا
اچھا ہوتا میں تجھ پے مر جاتا
جانے جان کیوں مجھے بچایا گیا
میں ہوں تخلیق اپنے خالق کی
اِس لیے مجھ کو آزمایا گیا
نور جب نور سے ملا ہو گا
سب نئے دیکھا کے اِس کا سایہ گیا
رب کا محبوب رب سے ملنے کو
آسمانوں پے تھا بلایا گیا
مہر میں خاک میں ہی بہتر تھا
کیوں مجھے عشق سے سجایا گیا
کرنل محمد خالد خان
کاپی رائٹ دیک 2020 پیار ہی پیا

Monday, December 7, 2020
Topic(s) of this poem: love
COMMENTS OF THE POEM
READ THIS POEM IN OTHER LANGUAGES
Colonel Muhamad Khalid Khan

Colonel Muhamad Khalid Khan

Abbottabad Pakistan
Close
Error Success