(نعت رسول مقبول (ص Poem by Akhtar Jawad

(نعت رسول مقبول (ص

Rating: 5.0

یقین آتا نہیں پھر بھی یقیں پر اپنے نازاں ہوں
کسی كے حُسْن کی شہرت پہ اس درجہ میں حیراں ہوں
کوئی ان سا حَسیں اب تک نہیں پایا زمانوں نے
نہیں دیکھا کبھی ان کو مگر میں رشکِ ایماں ہوں
میراییمان ہے ان سا نہ آیا ہے نہ آئے گا
سبھی کو دوست رکھتا ہوں مگر سب سے گریزاں ہوں
ہر اک دَر سے میں خوش آیا تبسم لے كے لوٹا ہوں
وہ دَر بس ایک ہے جس کے لئے نم دید و گریان ہوں
کرم سرکار کا ہو اور وہ خوابوں میں آ جائیں
مجھے تسلیم عاصی ہوں یہ سوچیں میں پشیماں ہوں

Wednesday, November 14, 2018
Topic(s) of this poem: praise
COMMENTS OF THE POEM
Nadia Umber Lodhi 15 November 2018

سبحان اللہ کرم سرکار کا ہو اور وہ خوابوں میں آئیں

0 0 Reply
Nadia Umber Lodhi 15 November 2018

سبحان اللہ ۔کرم سرکار کا ہو اور وہ خوابوں میں آئیں

0 0 Reply
READ THIS POEM IN OTHER LANGUAGES
Close
Error Success