جب اپنا قصہ سناتے ہوئے کوئی بلک بلک کر رونے لگا
مجھے اپنی کہانی یاد آئی مجھکو بھی کچھ ہونے لگا
وہ بولا تو سب خاموش ہوئے وہ چُپ جو ہوا ایک شور مچا
اپنی آنكھوں کو پونچھا تو کتنی آنكھوں کو بھگونے لگا
ہم سب پہ کچھ نہ کچھ بیتی ہے سب کا ایک فسانہ ہے
کییون ہر کوئی میلا دامن اِس بزم میں آکر دھونے لگا
ظالم تو سدا کا میلا ہے مظلوم بھی میلا میلا ہے
انسان تو سب کچھ پا کر بھی جو پایا تھا سب کھونے لگا
اب عرش ہی بولے تو بولے انسان ہیں سب مظلوم یہاں
باقی سب خاموش رہو کیء راتوں کا جاگا سونے لگا
This poem has not been translated into any other language yet.
I would like to translate this poem
ظالم تو سدا کا میلا ہے مظلوم بھی میلا میلا ہے .. this line reminder of অন্যায় যে করে আর অন্যায় যে সহে তব ঘৃণা যেন তারে তৃণসম দহে / Sri Tagore