سورج کو جگاؤ تو سمجھیں Poem by Anjum Alinagari

سورج کو جگاؤ تو سمجھیں

سورج کو جگاؤ ،تو سمجھیں
روتے کو ہنساؤ، تو سمجھیں

جو آگ جلا دے گلشن کو
وہ آگ بجھاؤ ، تو سمجھیں

جو گیت دلوں کو راحت دے
اس گیت کو گاؤ ، تو سمجھیں

حق بات کی خاطر دشمن سے
تم آنکھ ملاؤ ، تو سمجھیں

جو جام مدینے والا ہو
وہ جام پلاؤ ، تو سمجھیں

میں دل‌ اپنا دے بیٹھنگا
تم سامنے آؤ ، تو سمجھیں
© انجم علی نگری

Wednesday, July 1, 2026
Topic(s) of this poem: ghazal,urdu
POET'S NOTES ABOUT THE POEM
Motivational Ghazal
COMMENTS OF THE POEM
READ THIS POEM IN OTHER LANGUAGES
Anjum Alinagari

Anjum Alinagari

Alinagar, Darbhanga
Close
Error Success