آزاد نہ ہوتے تو آزاد نہ ہوتے Poem by Anjum Alinagari

آزاد نہ ہوتے تو آزاد نہ ہوتے

آزاد نہ ہوتے تو آزاد نہ ہوتے
ہم اپنے وطن میں کہیں آباد نہ ہوتے


اس ملک میں تعلیم کا قائم کیا نظام
بچوں کے لئے ملک کے تعلیم کیا عام
آزادی کے متوالوں میں اِن کا تھا بڑا نام
وہ چاہتے نہیں تھے کہ بھارت رہے غلام

انکے کہے پہ چلتے تو ،برباد نہ ہوتے
آزاد نہ‌ ہوتے تو آزاد نہ ہوتے


اللہ نے ہر علم سے ان کو تھا نوازا
کوشش تھی کہ تہذیب کا نکلے نہ جنازہ
تقریر سے ،تحریر سے بیدار کیا تھا
رو رو کے رب سے درد کا اظہار کیا تھا
ملت سے کہا چھوڑ کر‌ نہ جاؤ ملک کو
انگریز سے کہا کہ جلاؤ نہ ملک کو
ہم اس کی حفاظت کے لئے آج کھڑے ہیں
جنت میں گۓ ملک کی خاطر جو مرے ہیں

وہ مردِ مجاہد جو فولاد نہ ہوتے
ہم اپنے وطن میں کہیں آباد نہ ہوتے
© انجم علی نگری

Wednesday, July 1, 2026
Topic(s) of this poem: nazm,urdu
POET'S NOTES ABOUT THE POEM
Maulana Abul Kalam Azad की ज़िंदगी को बयां करती हुई नज़्म
COMMENTS OF THE POEM
READ THIS POEM IN OTHER LANGUAGES
Anjum Alinagari

Anjum Alinagari

Alinagar, Darbhanga
Close
Error Success