علم ہے تو آدمی انسان ہے
علم ہے تو زندگی آسان ہے
علم سے ہندی ہے ، ہندوستان ہے
علم سے تہذیب کی پہچان ہے
ہم نے دیکھا علم کے فقدان سے
ایک جاہل بن گیا حیوان ہے
ہے بہت افسوس اہل علم سے
آج خالی علم کا میدان ہے
جل رہا ہے علم والوں کا چراغ
ہے کرم رب کا ،بڑا احسان ہے
پڑھنے لکھنے سے اگر بچے ہوں دور
دیش کا سب سے بڑا نقصان ہے
چین جاکر علم حاصل تم کرو
یہ بزرگوں کا میرے فرمان ہے
علم وہ حاصل کرے گا اب ضرور
علم سے جو آج تک انجان ہے۔۔۔
© انجم علی نگری دربھنگہ بہار
This poem has not been translated into any other language yet.
I would like to translate this poem