اردو ایک زبان ہے
اردو ہندوستان ہے
پوری دنیا میں اردو کی
اپنی الگ پہچان ہے
مذہب سے جو جوڑے اسکو
وہ احمق انسان ہے
سیکھ سکو تو،سیکھو اس کو
یہ کافی آسان ہے
اردو ، ہندی دو بہنیں ہیں
دونوں ایک سمان ہے ۔۔۔
اردو سے نفرت ہے ان کو
جو ظالم ، شیطان ہے
اردو پہ جو ظلم کرے وہ
تغلقی فرمان ہے
اردو کو جو غیر ہے سمجھے
بہت بڑا بے ایمان ہے
ہر بھاشا اردو میں ملکر
ہو جاتی ذیشان ہے
برسوں سے پھل پھول رہی ہے
یہ اردو کی شان ہے
اپنی زباں کا میرے دل میں
ماں جیسا سممان ہے
گیت غزل اور ، نعت پہ اپنے
اردو کا احسان ہے
فخر ہمیں ہے ، اپنی زمیں پر
زندہ میری جان ہے ۔۔
© انجم علی نگری دربھنگہ بہار
This poem has not been translated into any other language yet.
I would like to translate this poem