ایسا موسم اگر آیا ہے تو تم بھی آتے
کون کہتا ہے برستے مجھ جل تھل کرتے
میری بیچینی بڑھاتے مجھے بے کل کرتے
ہوش ہوتا تو یہ کہتا مجھے پاگل کرتے
میں کڑی دھوپ میں زندہ ہوں اگر تم چھاتے
زندگی تھوڑی سی آسان تو ہو ہی جاتی
دلکشی پِھر میری مہمان تو ہی جاتی
بوجھ سے ہلکی میری جان تو ہو ہی جاتی
زرا روتے زرا ہنستے زرا ہم بھی گاتے
زندگی تلخ سہی پِھر بھی بتاتے تم ہو
میں نے جو گیت لکھے ہیں انہیں گاتے تم ہو
کیسے صدمات ہیں جو اب بھی اٹھاتے تم ہو
کچھ میری سنتے تو کچھ اپنی سنا بھی جاتے
تم ہو بادل مجھے ملہار سنانے آؤ
راگ دیپک کا جلاتا ہے بجھانے آؤ
Akhtar, i'm loving reading this poem by you, but few words i know [VERY FEW! ! ]. OK, i admit to you i'm now having fun. i know not two words; i KNOW none! ! ! bri ;)
This poem has not been translated into any other language yet.
I would like to translate this poem
Khoob! ! To Whom this invitation has been sent? ? بادل مجھے ملہار سنانے آؤ" " راگ دیپک کا جلاتا ہے بجھانے آؤ