جب سے ہم مجبور ہوئے ہیں Poem by Anjum Alinagari

جب سے ہم مجبور ہوئے ہیں

جب سے ہم مجبور ہوئے ہیں
خویش و اقارب دور ہوۓ ہیں

ان سے کہو کہ زندہ ہیں ہم
ہم ‌ نہ ابھی معذور ہوۓ ہیں


جس نے اب تک ساتھ دیا ہے
ان کے ہم مشکور ہوۓ ہیں

آپس میں ہر لڑنے والے
لڑ کر چکنا چور ہوۓ ہیں

علم و ہنر کی دولت پاکر
دنیا میں مشہور ہوۓ ہیں
© انجم علی نگری دربھنگہ بہار

Thursday, July 9, 2026
Topic(s) of this poem: urdu,ghazal,hindi,indian,feeling,issues,today
POET'S NOTES ABOUT THE POEM
حقیقت کو بیان کرتی ہوئی یہ غزل
COMMENTS OF THE POEM
READ THIS POEM IN OTHER LANGUAGES
Anjum Alinagari

Anjum Alinagari

Alinagar, Darbhanga
Close
Error Success