Ghazal3 Poem by Tanvir Shahid

Ghazal3

غزل
اُتارا چاک سے جب کُوزہ گر نے
وہیں ڈوری سے کاٹے پاؤں میرے

میں حیرت کے سفر پرکیسے نِکلوں؟
میرے گھر پہ تو وہموں کے ہیں ڈیرے

تم! اپنا حالِ مہجوری سُناؤ
مجھے تو کھا گئے آزار میرے

میرے صحرائے وحشت میں گھُسا کون
یہ کس نے سوچ کے خیمے اُکھیڑے

وہ جب سے کعبہِٗ دل میں ہے میرے
لگائے سانس نے بھی سات پھیرے

عصائے عاشقی ہاتھوں میں ہے اور
علم کے سامری ہیں مجھ کو گھیرے

زباں کی کینچلی میں گر بدل لوں
تو پھر یہ سہم جائیں گے سپیرے
تنویر شاہدؔ
2011مارچ

COMMENTS OF THE POEM
READ THIS POEM IN OTHER LANGUAGES
Close
Error Success