Ghazal4 Poem by Tanvir Shahid

Ghazal4

غزل
ایک ہجر کی ناگن اور ایک گھائل رُوح
جانے کیوں مُقیّد ہیں ایک ہی پٹاری میں

اُسکے حسن کے صدقے وہ بھی آج وار دیئے
چندیاد کے سکّے جو تھے ریزگاری میں

وہ حروف کے پتھر مار کر تھا خوش لیکن
روح نہ بچاپایا میری اشک باری میں

وصل کی خواہش پر اُس نے گھور کر دیکھا
وہ تو مجھ کو لگتا تھا، اور ہی تیاری میں

میں نے عاق کرڈالا مجھ سے اب گلہ کیسا
تم نے خود لیا یہ دل اپنی ذمہ داری میں

ہم کو اُس گلی میں تو پاؤں لے کیجاتے ہیں
سر کیوں یاد رکھتے ہیں لوگ سنگباری میں

عشق میں تو تُم شاہدؔ اور نکھرتے جاتے ہو
لوگ جاں سے جاتے ہیں صرف جانکاری میں

COMMENTS OF THE POEM
READ THIS POEM IN OTHER LANGUAGES
Close
Error Success