___''محبت کی الہامی گھنٹی'__ Poem by Dr-Mantashah Zia

___''محبت کی الہامی گھنٹی'__

میں نے تمہیں جب دیکھا! ! !
تو میری آنکھوں پہ دھنک کی پُھواریں پڑنے لگیں

میں نے تمہیں جب سُنا! ! !
تو مُجھے قدیمی مندروں سے گھنٹیوں اور مسجدوں سے تلاوت کی آواز آنے لگیں

میں نےتمہارا نام جب لیا! ! !
تو صدیوں قبل کے لاکھوں صحیفوں کے مُقدّس لفظ میرا ساتھ دینے لگے

میں نےتمہیں جب چُھوا! ! !
تو دُنیا بھر کے ریشم کا مُلائم پن میری پَوروں کو آکر گُدگُدانے لگا

میں نےتمہیں جب پکارا! ! !
تو میرے ہونٹوں پر الُوہی، آسمانی، ناچشیدہ ذائقے یُوں پھیل گئے،

کہ اُس کے بعد مُجھے دنیا کے تمام ذائقے پھیکےلگنے لگے

مجھے تم جب یاد آتے ہو! ! !
تو ہر یاد کے صدقے مَیں نے اشکوں کے پرندے چُوم کر آزاد کئے

میں نےتمہیں ہنستے ہوئےجب سُنا! ! !
تو ساتوں سُر،
آٹھوں رنگ میری سماعتوں میں سما کر رقص کرنے لگے

کبھی تُم جب روٹھو! ! !
تو میری سانسیں اکھڑنے اور دھڑکن رکنے لگتی ہے

تمہاری اور اپنی محبت کی ہر کیفیت سے آشنا ہوں مَیں!

تمہارے بھیگے لہجے سے دل یوں تڑپتا ہے کہ! ! !
اشکوں کے وضو سے تمہاری عبادت ہونے لگتی ہے

مگر روحِ من! ! !
تمہیں گر جو مکمل بُھلا دوں تو کیفیت کچھ ہوں ہے
مجھے محسوس ہوتا ہےکہ!

مرگِ ذات کے احساس سے بھر جاؤں!
تمہیں مَیں بُھولنا چاہوں تو مر جاؤں!
12/01/2023

(من تشاء ضیاء)

___''محبت کی الہامی گھنٹی'__
COMMENTS OF THE POEM
READ THIS POEM IN OTHER LANGUAGES
Close
Error Success