Tanhai Poem by WASIM UMAR

Tanhai

میری تنہائی کی صدا کیاہے
درد ِدل کی مرے دوا کیا ہے
کوئی آواز اب نہیں آتی
سوچتا ہوں کہ یہ صلہ کیاہے
اس کوپاکربھی کھودیا ہم نے
زندگی کا یہ سانحہ کیاہے
لگ گئی ہو جسے دعا ماں کی
اس کی قسمت کاپوچھناکیاہے
ذندگی کانہیں کوئی مقصد
جرمِ الفت کی یہ سزا کیاہے
جان اوردل بھی ہاربیٹھا ہوں
یا الٰہی یہ ماجرا کیاہے
بے قراری کی آخری حد میں
جی رہا ہوں یہ حوصلہ کیا ہے
میری قسمت میں آہ وزاری تھی
تم بتاؤ تمہیں ہوا کیا ہے
سوچتا ہوں وسیم کے حق میں
غم گساروں کافیصلہ کیاہے
وسیم بدایونی
34

COMMENTS OF THE POEM
READ THIS POEM IN OTHER LANGUAGES
Close
Error Success