Rishta Poem by WASIM UMAR

Rishta

غزل
نہ اس نے مجھکوسمجھاہے نہ میں نے اس کوجاناہے
یہ حسن وعشق کے مابین جانے کیسا رشتہ ہے
جہانِ عشق میں دونوں کاحال اب ایک جیسا ہے
اِدھربھی بیقراری ہے اُدھربھی دل دھڑکتاہے
نہ جانے کیوں اس کی راہ میں ہم دل بچھاتے ہیں
ہماری راہ میں نفرت کے جو کانٹے بچھاتاہے
رہِ دشواربن کرہی مری ہستی میں آتو جاؤ
خوداپنا راستہ ہموار کرنامجھکو آتاہے
وسیم الفاظ توغزلوں میں رہتے ہیں چھپے تیرے
غزل میں تو کہاں الفاظ کا چہرہ دکھاتاہے

COMMENTS OF THE POEM
READ THIS POEM IN OTHER LANGUAGES
Close
Error Success