اپنا ہاتھ جگن ناتھ Poem by Akhtar Jawad

اپنا ہاتھ جگن ناتھ

جب سے انسان نے دو پیروں پہ چلنا سیکھا
دونوں ہاتھوں نے بھی محنت کا قرینہ سیکھا
میرے مشکل کشاء دس انگلیؤں والے دو ہاتھ
پونچھنا ہاتھوں نے چہرہ سے پسینہ سیکھا
ہاتھ آزاد ہوۓ ذہن کو فرصت بھی ملی
صرف دو پیروں پہ حیوان نے چلنا سیکھا
وقت بچنے لگا گانے لگا رقصاں انسان
قافیۓ سجنے لگے شعروں کو کہنا سیکھا
ہاۓوہ لمحہ تجھے باہوں میں جب قید کیا
آنکھیں شرما گئیں شرم سے جھکنا سیکھا

COMMENTS OF THE POEM
READ THIS POEM IN OTHER LANGUAGES
Close
Error Success