کعبہ تو قرینہ ہے
حاصل تو مدینہ ہے
کعبہ كے بہانوں میں
شامل تو مدینہ ہے
در تیرا سہی لیکن
داخل تو مدینہ ہے
تجھ سے بھی گزرنا ہے
محفل تو مدینہ ہے
توعدل ہے فطرت کا
عادل تو مدینہ ہے
ہم وسل كے طالب ہیں
واصل تو مدینہ ہے.
دیدار كے ترسوں کا
محمل تو مدینہ ہے
تو قبلہ سہی لیکن
قابل تو مدینہ ہے
اِرْسال محبت ہے
مرسل تو مدینہ ہے
تو اک سمندر ہے
ساحل تو مدینہ ہے
تو سنگ سفر میرا
منزل تو مدینہ ہے
ہم قتل پہ رازی ہیں
قاتل تو مدینہ ہے
لےلے یہ جبین میری
پر دِل تو مدینہ ہے
This poem has not been translated into any other language yet.
I would like to translate this poem
boht boht khobasurat likha sir ap ni... dil ko sakoo dene wali bataon ko ik lari main peroya hain.